انٹرویو میں یہ 3 غلطیاں نہ کریں.

دانا کہتے ہیں کہ پہلا تاثر ہی دیر پا ہوتا ہے۔ اور اگر ملازمت کے لیے انٹرویو دینے کا موقع ہو تو اس بات کی اہمیت اور سچائی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ واقعی ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انٹرویو دینے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ آئیں اور درج ذیل غلطیاں کرنے سے پرہیز کریں۔ اگر آپ پہلی ملاقات میں انٹرویو کرنے والے کو متاثر نہ کرپائے یا پھر اپنی خراب عادتیں ٹھیک کرنا گوارا نہیں کیں تو پھر خود کو انٹرویو سے پہلے ہی ناکام تصور کرلینا غلط نہ ہوگا۔
پان، چھالیہ، گٹکا کھانا.
انٹریو کے لیے آنے سے پہلے سگریٹ، پان، چھالیہ یا گٹکا کھانے سے مکمل پرہیز کریں۔ اگر انٹرویو لینے والے فرد کو آپ کے منہ سے نکلنے والی بو بدگوار گزری تو وہ کبھی بھی آپ کو پسند نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ کئی دفاتر میں ملازمت دینے سے پہلے فرد کی عادات پر بھی غور کیا جاتا ہے اور ایسے لوگوں کو صاف ستھرے ماحول میں کام کرنے کا کم ہی موقع ملتا ہے کہ جو ان نقصاندے اشیاء کو کھانے کی عادت رکھتے ہیں۔
نامناسب لباس پہننا
کہاوت ہے کہ کھاؤ من بھاتا پہنو جگ بھاتا۔ اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ لباس ہمیشہ اس کام کی مناسب سے پہننا چاہیے کہ جس کی آپ کو تلاش ہے کہ اس کام کی مناسبت سے جو آپ ابھی کرتے آرہے ہیں۔ میلے کچیلے یا پھٹے ہوئے لباس پہن کر انٹریو کے لیے حاضر ہونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کام کے دوران صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتے۔ اسی طرح کسی ایسے ادارے میں ٹائی کوٹ پہن جانا کہ جہاں قمیض شلوار کا رواج ہو، ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ادارے میں دلچسپی نہیں ورنہ آپ اس بارے میں تحقیق کر کے لباس زیب تن کرتے۔
شرمانا یا خوفزدہ ہونا
ہر ادارے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو ملازمت دے جو مکمل خود اعتمادی اور یقین کے ساتھ اپنا کام انجام دیں۔ اس لیے اگر آپ انٹرویو سے پہلے یا اس دوران شرما حضوری یا خوف زدہ ہوکر بات کریں گے اور سوالوں کے جوابات دیں گے تو کوئی بھی ادارہ آپ کو ملازمت دینے سے پہلے سو دفعہ سوچکے گا۔ اس لیے کوشش کریں کہ خود پر بھروسہ کرنا سیکھیں اور ہر بات کہتے یا سوال کا جواب دیتے ہوئے آپ کے لہجے سے خوف ظاہر نہ ہو۔
x
x

Reactions

Post a Comment

0 Comments