داتا دربار سے کھانا مانگ کر کھانے والا پاکستانی دنیا کا امیر ترین آدمی کیسے بن گیا؟فرانس کیسے پہنچا





پاکستان سے تعلق رکھنے والے فرانس کے امیر ترین فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے 

ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں پاکستان میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا تھا اور 19 سال کی عمر میں حالات اتنے

 خراب تھے کہ میں داتا دربار میں ہی پڑا رہتا تھا اور کھانا مانگ کر کھاتا تھا۔ پھر میرا ایک دوست جوپیرس میں ہی رہتا اس 

سے میری خط و کتابت چلتی تھی۔ میں نے لوگوں سے پیسے اکٹھے کئے اور

کسی نہ کسی طرح پیرس پہنچ گیا۔ وہاں رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی اور میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رہتا تھا۔ اسی 

دوران مجھے ایک فیشن کےدفتر میں صفائی کرنے کا کام مل گیا۔ وہ دن اور آج کا دن میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دکھا اور میں 

فرانس کا سب سے امیر ترین اور مشہور فیشن ڈیزائنر بن گیا۔ محمود بھٹی نے کہا میں اس حوالے سے اتنا ہی کہوں گا کہ 

محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ انسان کے پاس کچھ بھی نہ ہو تو اسے مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہئے
Reactions