وہ 8 کھانے کی ایشیاءجوڈپریشن سے بچنے کیلئے مفید ہیں

پاکستان میں ڈپریشن کا مرض بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس مرض سے نمٹنے کیلئے طبی ماہرین سے ضرور رجوع کرنا چاہیئے۔

ہم یہاں آپ کی معلومات کیلئے کچھ کھانے کی ایسی چیزیں بتا رہے ہیں جو آپ کو ڈپریشن سے لڑنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

یہ  8  کھانے کی اشیاء نہ صرف ڈپریشن سے لڑنے میں مدد  دیتی ہیں بلکہ اس سے  آپ کے مزاج میں بہتری  بھی آئے گی۔

ڈارک چاکلیٹ

گھریلو پریشانی یا دفتر میں باس کی ڈانٹ ڈپٹ سے پریشان ہیں تو  فوڈ بدلنے کیلئے  چاکلیٹ کا سہارا لے کر دیکھیں

چاکلیٹ میں  بہت زیادہ کوکو،  کم شکر  اور ایک  خصوصی کیمیکل سیروٹونین ہوتا ہے جو آپ کے مزاج میں بہتری لاتاہے۔

دہی

کیا آپ جانتے ہیں کہ بیکٹریا آپ کے موڈ کو بہتر کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پروٹین اور کیلشیم سے  بھرپور دہی  ضرور آزمائیں۔

دہی میں موجود لاکٹوبیسیلس بیکٹیریا خون میں میٹابولائٹ کی سطح کو کم کرنے میں کام آتا ہے جس سے ڈپریشن اور غصہ دونوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

اخروٹ

اخروٹ  انتہائی مؤثر قدرتی خشک میوہ ہے جو  ڈپریشن کے علاج کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ انسانی دماغ میں خوشی سے منسلک کیمیکلز کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

کیلا

ڈپریشن کی وجہ سے نیروٹرانسمٹر سیروٹونین کم ہوجاتا ہے۔ لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ کیلے  کھانے  سے سیروٹونین میں  اضافہ ہوتا ہے اور اعصابی نظام میں وہ کمیکل جن کے کم ہونے سے غصہ اور ڈپریشن پر اثر پڑتا ہے، اضافہ ہوتا ہے۔

سبز چائے

امریکی جرنل آف کلینیکل غذائیت کے مطابق، سبز چائے میں امینو ایسڈ ایل-تیینین اعصابی نظام میں مزید سیروٹونین پیدا کرتا ہے اور اسی طرح  ڈپریشن اور غصے سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

شکرقندی

شکرقندی میں وٹامن بی6 کا حصہ بےحد ذیادہ ہے۔ ڈپریشن کی علامات میں سے ایک علامت وٹامن بی6 میں کمی بھی ہے۔

مالٹاپاکستان میں ڈپریشن کا مرض بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس مرض سے نمٹنے کیلئے طبی ماہرین سے ضرور رجوع کرنا چاہیئے۔


مالٹا

مالٹا کی جلد میں پایا جانے والا تیل  بنیادی طور پر ڈپریشن سے لڑنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ پرسکون احساس کے ساتھ خوشی لاتا ہے اور جسم کے اعصاب کو آرام  دینے میں مدد کرتا ہے۔


مالٹا کی جلد میں پایا جانے والا تیل  بنیادی طور پر ڈپریشن سے لڑنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ پرسکون احساس کے ساتھ خوشی لاتا ہے اور جسم کے اعصاب کو آرام  دینے میں مدد کرتا ہے۔

مچھلی

مچھلی اومیگا -3 فیٹی ایسڈ، پروٹین، وٹامن اور معدنیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ڈپریشن

کی سطح ختم  کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
Reactions