How to become rich as a teenager in Urdu language

کروڑ پتی بنے کا خواب تو ہر کوئی دیکھتا ہے، لیکن یہ خواب پورا کیسے ہو؟
کیوں نا یہ بات انہی لوگوں سے پوچھ لیں جو نوجوانی میں ہی کروڑ پتی بننے کا خواب پورا کر چکے ہیں۔

دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 21 سال کی عمر میں ایک مقروض کی زندگی گزارنے والے لیکن 30 سال کی عمر میں کروڑ پتی بننے والے گرانٹ کارڈون کا کہنا ہے کہ آپ کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی کمائی بڑھانے پر توجہ دینی ہو گی، کیونکہ صرف بچت کرکے آپ کروڑ پتی نہیں بن سکتے۔
مصنف تھامس کورلے کہتے ہیں کہ کروڑ پتی لوگوں کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ وہ متعدد قسم کے ذرائع آمدنی رکھتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 65 فیصد کو تین مختلف ذرائع سے آمدنی حاصل ہوتی ہے، تقریباً 45 فیصد چار مختلف ذرائع آمدنی رکھتے ہیں اور تقریباً 29 فیصد ایسے ہوتے ہیں جو پانچ یا اس سے بھی زائد ذرائع سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ یہ لوگ عام طور پر رئیل سٹیٹ، سٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کی ملکیت سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
جب آپ بچت کرتے ہیں تو اس نیت سے کریں کہ آپ رقم بچا کر اسے کسی کاروبار میں لگائیں گے۔ اگر آپ صرف رقم بچا کر رکھتے جائیں گے تو اس کا آپ کو فائدہ نہیں ہوگا۔ بچائی گئی رقم کو اگر آپ سرمایہ کاری میں لگاتے ہیں تو یہ آپ کی دولت میں اضافے کا سبب بنے گی۔
کارڈون کہتے ہیں کہ ’’میں نے اپنی پہلی لگژری گھڑی اور گاڑی اس وقت تک نہیں خریدی تھی جب تک کہ میں متعدد کاروبار قائم نہیں کرچکا تھا۔ میں کروڑ پتی ہونے کے باوجود بھی ٹویوٹا کیمری چلارہا تھا۔ میرا خیال ہے کہ آپ کو اپنی دولت دکھانے سے زیادہ اس میں اضافے کی فکر ہونی چاہیے اور خصوصاً اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ لوگ آپ کو آپ کی دولت کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کی کاروباری اخلاقیات کی وجہ سے پہچانیں۔‘‘
ایک اور کروڑ پتی سٹیو سائی بولڈ کہتے ہیں کہ دولت مندوں اور غریبوں کی سوچ میں ایک بنیادی فرق ہوتا ہے۔ ایک غریب آدمی ہمیشہ یہ سوچتا ہے کہ دولت مند بننا اس کے بس میں نہیں ہے لیکن جن لوگوں کے پاس ڈھیروں دولت ہوتی ہے وہ غربت میں بھی یہ یقین رکھتے تھے کہ وہ دولتمند بن سکتے ہیں۔ جب تک آپ دولت کے بارے میں پراُمید سوچ کے حامل نہیں ہیں آپ امیر نہیں ہوسکتے۔
بائیس برس کی عمر میں کروڑ پتی بننے والے ٹکر ہیوز کہتے ہیں کہ آپ کی سب سے اہم سرمایہ کاری وہ ہے جو آپ اپنی ذات پر کرتے ہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں، اچھی تعلیم حاصل کریں اور اچھے دوستوں سے میل جول بڑھائیں۔ آپ کو زندگی میں مخلص لوگوں کے مشوروں کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے پرخلوص دوستوں کی تلاش کریں اور ان کے ساتھ وقت گزاریں۔ یہ آپ کیلئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔
دولت مند بننے کیلئے آپ کو اپنے اہداف ضرور مقرر کرنا ہوں گے۔ کروڑ پتی تاجر ہارو ایکر کہتے ہیں کہ اکثر لوگ کچھ اس لئے حاصل نہیں کرپاتے کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دولت مند لوگ ہمیشہ واضح سوچ رکھتے ہیں کہ ان کے اہداف کیا ہیں اور پھر وہ ان اہداف کے حصول کیلئے محنت کرتے ہیں۔
اسی طرح اینڈریو کارنیٹو کہتے ہیں کہ اگر آپ دولت مند بننا چاہتے ہیں تو کامیاب لوگوں کی قربت اختیارکریں۔ آپ جس طرح کے لوگوں کے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہیں ان جیسے ہی ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کے روابط اور قربت کامیاب لوگوں سے رہتی ہے تو یقیناًآپ کے دل میں بھی کامیابی کا جذبہ پیدا ہوگا اور آپ کو بہت سی ایسی باتیں بھی سیکھنے کو ملیں گے جو آپ کو کامیابی کے راستے پر ڈال سکتی ہیں۔
Reactions

Post a Comment

0 Comments